پمز ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا شدید احتجاج

منگل 14 جولائی 2020 00:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2020ء) پمز ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے شدید احتجاج کیا ہے ۔ واے ڈی اے کے مطابق ای ڈی پمز کا رویہ ڈاکٹرز کے ساتھ توہین آمیز ہے،ایڈمنسٹریشن کے لوگ چار مہینے کی ایکسٹرا تنخواہیں لے رہے ہیں، ڈاکٹرز کو اضافی تنخواہ اور رسک الاؤنسز دیئے جائیں۔

(جاری ہے)

وائے ڈی اے کے مطابق سویپر، ایمرجنسی میں ڈیوٹی کرنے والے پیرامیڈیکس کو اضافی کچھ نہیں دیا گیا، ہماری تنخواہوں کا 784ملین منظور شدہ بجٹ کدھر گیا ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں