مودی بھارت میں آئندہ عام انتخابات جیتنے کے لئے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے،بیرسٹر سلطان محمود چوہدری
جمعہ 26 اپریل 2024 21:31
(جاری ہے)
لہذا اب وقت آ گیا ہے کہ دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں کو متحرک ہو کر بھارت اور مودی کے اس گھنائونے چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنا چاہیے ۔
بین الاقوامی برادری پہلے ہی جا ن چکی ہے کہ مودی اور بھارت کی خفیہ ایجنسی راء بین الاقوامی سطح پر دہشت گردی میں ملوث ہیں ، بالخصوص کینیڈا میں سکھ رہنماء ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں مودی اور بھارتی خفیہ ایجنسی راء کے ملوث ہونے کے واضح ثبوت موجود ہیں جس کا اظہار کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹریڈو (Justin Trudeau)کینیڈین پارلیمنٹ میں کر چکے ہیں جس سے مودی کی دہشت گردی دنیا بھر میں عیاں ہو چکی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ایوان صدر کشمیر ہائوس اسلام آباد میں امریکہ (واشنگٹن )میں مقیم اوورسیز کشمیریوں کے ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا ۔ وفد کی قیادت سردار ذوالفقار روشن نے کی ۔ اس موقع پر معروف دانشور ڈاکٹر ولید رسول بھی موجود تھے۔ اس موقع پر صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں امریکہ میں مقیم اوورسیز کشمیریوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مسئلہ کشمیر کو آج تک زندہ رکھا ہوا ہے کیونکہ امریکہ میں مقیم کشمیری کمیونٹی نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کے حل اور بالخصوص مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کے خلاف عالمی فورمز پر انتہائی متحرک اور جاندار طریقے سے آواز بلند کی ہے اور دنیا کی توجہ اقوام متحدہ کی قرارداوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل، مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر بھارتی ظلم و بربریت بند کرانے اور کشمیریوں کو اُن کا بنیادی حق، حق خودارادیت دلوانے کی طرف مبذول کرائی ہے۔ اس موقع پر اوورسیز کشمیریوں کے وفد نے صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمودچوہدری کی مسئلہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم کے خلاف کی جانے والی کوششوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو مسئلہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و جبر کو بے نقاب کرنے کے لئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین بھی دلایا۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ترجمان پاک فوج کا بیان تضادات سے بھرپور ذہن کی غمازی کر رہا تھا، رؤف حسن
سابق جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کو ریٹائرمنٹ میں تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
ملکی معیشت کی بحالی کیلئے حکومتی اقدامات- انسداد بجلی چوری مہم، بجلی چوروں کے خلاف سخت کریک ڈائون
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے تعاون سے 16 جدید ترین آئی ٹی لیبز (labs) کا قیام، نوجوانوں کو جدید ..
بدنیتی پر مبنی مہم ،جسٹس محسن اختر کیانی نے بھی توہین عدالت کی کارروائی کیلئے خط لکھ دیا
عدلیہ میں مداخلت کے ازخود نوٹس کیس میں کراچی بار نے تجاویز سپریم کورٹ میں جمع کرا دیں
سپریم کورٹ نے میشا شفیع پر آن لائن جرح کیخلاف علی ظفر کی اپیل واپس لینے کی بنا پرخارج کردی
نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی
ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں
فوجی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل کے خلاف کیس کی جلد سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
ملکی معیشت کا دارومدار سیاسی استحکام سے ہے،جو ملک اقتصادی طور پر مستحکم ہوگا وہی ترقی کرے گا، سیاسی ..
بلوچستان کے لئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں ، وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیراعلی بلوچستان سے ملاقات
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ترجمان پاک فوج کا بیان تضادات سے بھرپور ذہن کی غمازی کر رہا تھا، رؤف حسن
-
پنجاب بھر میں شراب و بیئر صرف پرمٹ ہولڈرز کو ملے گی
-
صوبائی وزراء صحت خواجہ عمران نذیر اور خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس
-
وزیرداخلہ کا اووربلنگ اور بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈاون تیز کرنے کا حکم
-
نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی
-
ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں
-
لاہور بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحان شروع
-
ملکی معیشت کا دارومدار سیاسی استحکام سے ہے،جو ملک اقتصادی طور پر مستحکم ہوگا وہی ترقی کرے گا، سیاسی استحکام معاشی استحکام سے جڑا ہوا ہے،وفاقی وزیر قانون وانصاف اعظم نذیر تارڑ
-
بلوچستان کے لئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں ، وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیراعلی بلوچستان سے ملاقات
-
نوجوان اقبال اور قائد اعظم کی کوششوں کو اپنا مشعل راہ بنائیں،رانا مشہود احمد خان
-
ہیلتھ انشورنس پروگرام میں بہتری کی بہت گنجائش موجود ہے‘ خواجہ سلمان رفیق
-
اپریل میں 164 فیصد زائد بارشیں ، 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا