قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ، محصولات اوراقتصادی امورکی محدودزمہ داری شراکت داری ترمیمی بل 2020 کو قومی اسمبلی سے منظورکرانے کی سفارش

جمعہ 7 اگست 2020 23:57

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2020ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ، محصولات اوراقتصادی امورنے محدودزمہ داری شراکت داری ترمیمی بل 2020 کو قومی اسمبلی سے منظورکرانے کی سفارش کی ہے۔قائمہ کمیٹی کااجلاس جمعہ کویہاں پارلیمینٹ ہاوس میں چئیرمین کمیٹی جمیل احمدخان کی زیرصدارت منعقدہوا۔اجلاس میں محدودزمہ داری شراکت داری ترمیمی بل 2020، کمپنیز(ترمیمی) بل 2020ء، انسدادمنی لانڈرنگ (دوسری ترمیمی) بل 2020ء کا جائزہ لیاگیا۔

(جاری ہے)

کمیٹی نے محدودزمہ داری شراکت داری ترمیمی بل 2020 کو قومی اسمبلی سے منظورکرانے کی سفارش کی۔اجلاس میں کمپنیز(ترمیمی) بل 2020ء کا شق وارجائزہ لیاگیا اوراس میں معمولی ترامیم کیں۔فنانشل منیجمنٹ یونٹ کے ڈائریکٹرجنرل نے کمیٹی کوانسدادمنی لانڈرنگ (دوسری ترمیمی) بل 2020 کے خدوخال سے آگاہ کیا اوربتایا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی سفارشات پرعمل درآمد کیلئے یہ بل ضروری ہے۔کمیٹی نے بل کا شق وارجائزہ لیااس میں کئی ترامیم کیں تاہم فیصلہ کیاگیا کہ 10 اگست کوکمیٹی کے اجلاس میں اس بل کامزیدجائزہ لیاجائیگا۔کمیٹی کے بعض اراکین نے اس قسم کی اہم قانون سازی میں حکومت کی جلد بازی پراپنے تحفظات کااظہارکیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں