ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف اول کی جامعات میں پی ایچ ڈی کے لیے اوورسیز سکالرشپس2021 کااعلان

اتوار 20 ستمبر 2020 12:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2020ء) ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف اول کی جامعات میں پی ایچ ڈی کے لیے اوورسیز سکالرشپس2021 کااعلان کردیا ہے،۔کمیشن کے ذرائع کے مطابق یہ سکالرشپس انجینئرنگ ٹیکنالوجی میں دی جائیں گی۔

(جاری ہے)

پی ایچ ڈی سکالرشپ کے لئے امیدوار کا ایم فل ہونا لازمی ہے ۔ فیکلٹی ممبر ہونے پر عمر کی حد 40 سال جبکہ پاکستان کونسل آف سائنس وٹیکنالوجی سے رجسٹرڈ ہونا لازمی ہے۔دیگر کے لئے عمر 35 سال ہے۔اس کے لئے ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل کے تحت ایچ اے ٹی 18 اکتوبر کو ہوگا۔درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں