پاکستان، قائد اعظم اور پاک فوج کسی ایک پارٹی کی نہیں ،22 کروڑ عوام کا مشترکہ اثاثہ ھیں، آصف کرمانی

پیر 19 اکتوبر 2020 23:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر آصف کرمانی نے کہاہے کہ پاکستان، قائد اعظم اور پاک فوج کسی ایک پارٹی کی نہیں بلکہ 22 کروڑ عوام کا مشترکہ اثاثہ ہیں- اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ نے پاکستان بنایا ،مسلم لیگ (ن )قائد اعظم کی حقیقی وارث جماعت ھی- انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن پاکستان کی نظریاتی جبکہ فوج جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ھی- انہوںنے کہاکہ فوج کے شہدا اور غازی ھمارا فخر ھیں-

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں