کالعدم تنظیم کیلئے ہنڈی کے ذریعے دہشت گردوں کی مالی معاونت کیس میں دائرہ اختیار سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ

جمعہ 27 نومبر 2020 18:39

اسلام آباد۔27نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27نومبر2020ء) :انسداد دہشت گردی کی خصوصی  عدالت نے  حاجی خیراللہ اور دیگر ملزمان کے خلاف کالعدم تنظیم کیلئے ہنڈی کے ذریعے دہشت گردوں کی مالی معاونت کیس میں دائرہ اختیار سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو  سماعت کے دوران ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر اعجاز شیخ اور انسپکٹرز نعمان عدالت میں پیش ہوئے،  اس موقع پر مقدمے میں دہشت گردوں کی مالی معاونت کی دفعات سے متعلق درخواست پر دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیااور عدالت نے کیس کی سماعت 30 نومبر تک ملتوی کر دی۔


متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں