اسلام آباد پولیس کا پیشہ ور بھکا ریو ں اور انکی سرپرستی کرنیوالے ٹھیکیداروں کے خلاف کا رروائیاں

بھکا ریوں کو شہر کے مختلف مقاما ت سے گرفتار کر لیا گیا ، خو اجہ سرائوں کو اید ھی ہو م شفٹ کر دیا گیا

جمعہ 4 دسمبر 2020 20:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) انسپکٹر جنر ل آ ف پولیس اسلام آ باد محمد عامر ذوالفقار خا ن کے احکا ما ت کی روشنی میں ڈی آئی جی آ پر یشنز اسلام آ بادوقارالد ین سید نے زونل ایس پیز کو وفاقی دارالحکو مت میں پیشہ ور بھکا ریو ں اور ان کی سرپرستی کرنے والے ٹھیکیداروں کے خلاف کا رروائی کا ٹا سک دیا تھا، ان احکا ما ت کی روشنی میں پولیس ٹیمو ں نے بھکا ریو ں کے خلاف چلا ئی جا نے والی مہم کے دوران579بھکا ریوں کو شہر کے مختلف مقاما ت سے گرفتار کر کے ان کے خلاف قانو نی کارروائی عمل میں لائی،121پیشہ وربھکا ریو ں کی گرفتار ی عمل میں لا تے ہو ئے ان کے خلاف 12مقدما ت درج کئے گئے ، 176مرد، 70عورتیں ، 210 بچوں اور دو خو اجہ سرائوں کو اید ھی ہو م شفٹ کیا گیا۔

اس سلسلہ میں بھکا ریو ں کی گرفتار ی کے لیے اسکا ر ڈز تشکیل دئیے گئے ہیں ، جن سے روزانہ کی بنیا د پر رپو ر ٹ لی جارہی ہے ،ڈی آئی جی آ پر یشنز نے تما م ایس پیز زون کو ہد ا یا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ وفاقی دارالحکو مت میں بھکا ریو ں کے خلاف کا رروائی کے عمل میں مزید تیز ی لا ئی جا ئے،مسا جد ،امام با ر گا ہو ں ، تجا رتی مراکز پر کو ئی بھکا ری نظر آ ئے تو اس کے خلاف فوری کا رروائی عمل میں لا ئی جائے،انہو ں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت سے اس مکروہ کاروبار میں ملوث عناصر کا خاتمہ کیا جائے اور اس کارروائی کو مزید موثر بناتے ہوئے جاری رکھا جائے،انہوں نے مزید کہا کہ مختلف گروپس اور کریمینل گینگز جو کہ ان بھکاریوں کی پشت پناہی اور ٹرانسپورٹ مہیا کرنے میں ملوث ہیں ان کے خلاف فوری کا رروائی عمل میں لا ئی جا ئے ، انہو ں نے کہا کہ بھکاری بچوں اور بچیوں کو پکڑ کر شیلٹر ہومز اور چائلڈ پروٹیکشن سنٹرز بھجوایا جائے تاکہ وہاں ان کی تربیت کر کے ان کو ایک عام اور مہذب شہری بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

مزید بر آں ڈی آئی جی اسلام آ باد نے تما م پولیس افسران کو ہد ا یا ت کر تے ہو ئے کہا کہ سیکور ٹی ڈیو ٹی کو یقینی بنا یا جا ئے ، داخلی و خا رجی راستو ں سمیت مسا جد اما م با رگاہو ں پر سخت چیکنگ کی جا ئے ، پٹر ولنگ کو با مقصد بنا یا جا ئے ، مشکو ک و مشتبہ عنا صر کی کڑ ی نگر انی کی جا ئے تا کہ کسی بھی قسم کے نا خو شگو ار واقع سے بچاجا سکے ، جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف کر یک ڈائون کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا یا جائے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں