طالبعلم کے ساتھ مبینہ بدفعلی کے کیس کی پیروی پر شہزاد رائے، وزیراعظم کے مشکور

منگل 22 جون 2021 00:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2021ء) معروف گلوکار و موسیقار شہزاد رائے طالبعلم کے ساتھ مبینہ بدفعلی کے کیس کی پیروی پر وزیراعظم کے مشکور ہیں ۔حال ہی میں انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ جب بھی کبھی انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے بچوں کے تحفظ کے بارے میں بات کی تو انہیں ایک مثبت جواب ملا۔

(جاری ہے)

شہزاد رائے نے اپنی پوسٹ میں گرفتار شدہ مفتی عزیز الرحمٰن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ' ذاتی طور پر اس کیس کی پیروی کرنے پر عمران خان کا شکریہ۔انہوں نے لکھا کہ میں نے جب بھی وزیر اعظم سے بچوں کے تحفظ سے متعلق مسائل تبادلہ خیال کیا ہے تو انہوں نے گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے اور جلد ہی وہ ایک جامع پالیسی بنائیں گے اور اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے عوامی سطح پر آگاہی مہم شروع کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں