وزیراعظم عمران خان کی ماہ جولائی میں ریکارڈ ٹیکس وصولیوں پر ایف بی آر کی تعریف

جولائی میں410ارب کی ریکارڈوصولیاں ہوئیںجو تاریخی اعتبارسے ریکارڈ ہے‘ ٹوئٹ

ہفتہ 31 جولائی 2021 12:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2021ء) وزیراعظم عمران خان نے ماہ جولائی میں ریکارڈ ٹیکس وصولیوں پر ایف بی آر کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وصولیاں مستقل معاشی احیا ء و افزائش کے حوالے سے حکومتی پالیسیوں کی مظہرہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کیہ ایف بی آر کا جولائی میں ریکارڈ ریوینیوکلیکشن قابل تعریف ہے، ایف بی آرنے جولائی میں410ارب کی ریکارڈوصولیاں کیں جو تاریخی اعتبارسے ماہِ جولائی میں جمع کی جانے والی سب سے بڑی رقم اوراس مہینے کے ہدف سے تقریباً 22 فیصدزیادہ ہے، یہ وصولیاں مستقل معاشی احیا ء و افزائش کے حوالے سے حکومتی پالیسیوں کی مظہرہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں