احتساب عدالت :ہائوسنگ فراڈ میں ایک ارب آٹھ کروڑ کی پلی بارگین توثیق کیلئے دائر نیب کی درخواست منظور

منگل 3 اگست 2021 23:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2021ء) احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر کی عدالت نے ہاوسنگ فراڈ میں ایک ارب آٹھ کروڑ کی پلی بارگین توثیق کیلئے دائر نیب کی درخواست منظور کر لی تفتیشی افسر سلمان اکبر چار ملزمان کیساتھ عدالت میں پیش ہوئے پلی بارگین جنید اصغر، بازید اصغر ، محمد نعیم اور فاروق انصاری نے کی ملزمان نے عدالت میں بیان دیا کہ مرضی سے پلی بارگین کر رہے ہیں نااہلی سمیت پلی بارگین کے نتائج سے بھی واقف ہیں یاد رہے کہ نیب راولپنڈی نے ملزمان کیخلاف 2011 سے ریفرنس دائر کر رکھا تھا ملزمان پر جعلی سوسائٹی کے مختلف فیز بنا کر عوام کو لوٹنے کا الزام تھاملزمان ہاوسنگ سوسائٹی کا این او سی لینے کیلئے اپلائی ہی نہیں کیا تھا

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں