نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر عمل کامیابی کی کنجی ہے، سیکرٹری اطلاعات و نشریات

نبی آخر الزمان ﷺ کی تعلیمات کو سارا سال یاد رکھنا چاہیے اور ان پر عملدرآمد کرنا چاہیے،شاہیرہ شاہد

بدھ 20 اکتوبر 2021 13:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) سیکرٹری اطلاعات و نشریات شاہیرہ شاہد نے کہا ہے کہ نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر عمل کامیابی کی کنجی ہے،نبی آخر الزمان ﷺ کی تعلیمات کو سارا سال یاد رکھنا چاہیے اور ان پر عملدرآمد کرنا چاہیے۔ عیدمیلاد البنی ﷺ کے حوالے سے اپنے پیغام میں سیکرٹری اطلاعات و نشریات شاہیرہ شاہد نے کہا کہ حضور نبی آخر الزماں ﷺ کی زندگی ہر مسلمان کے لئے رول ماڈل ہے اور ان کی تعلیمات پر عملدرآمددنیاو آخرت کی کنجی ہے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ 12 ربیع الاول کادن امت مسلمہ کے لئے ایک خصوصی دن ہے کیونکہ اس روز حضرت محمد ﷺ دنیا میں تشریف لائے۔ شاہیرہ شاہد نے کہا کہ ہمیں اپنی نوجوان نسل کو بتانا چاہیے کہ اسلام کی تبلیغ کے دوران حضور نبی کریم ﷺ نے کتنی مشکلات کا سامنا کیا اور ان کا طرز زندگی کیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ ہم اپنے نوجوانوں کو بتائیں کہ حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات پر عملدرآمد کرکے ہم اپنی زندگیوں میں کیسے بہتری لا سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نبی آخر الزمان ﷺ کی تعلیمات کو سارا سال یاد رکھنا چاہیے اور ان پر عملدرآمد کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں