اسلام آباد ہائیکورٹ کا سی ڈی اے کو سیکٹر ای 12 میں آپریشن روکنے کا حکم

پیر 25 اکتوبر 2021 17:45

اسلام آباد۔25اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2021ء) :اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت نے معاوضہ دئے  بغیر متاثرین سے اراضی خالی کرانے سے روکتے ہوئے سی ڈی اے کو سیکٹر ای 12 میں آپریشن روکنے کا حکم دےدیا۔

(جاری ہے)

سما عت  کے دوران  درخواست گزار وکیل کاشف ملک ایڈووکیٹ نے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے کو متاثرین کے معاوضوں کا تاریخی حکم دیا،سی ڈی اے نے عدالت عالیہ کا حکم سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا،دوسری جانب سی ڈی اے متاثرین کو بغیر معاوضوں کے بےدخل کررہا ہے،عدالت نےچئیرمین سی ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئےجواب طلب کرلیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں