تھانہ نیلور کی حدود کے رہائشی کی مبینہ جھوٹے مقدمات کے خاتمہ کیلئے شفاف انکوائری کی درخواست، ڈی آ ئی جی اسلام آباد نے نوٹس لے لیا

لیا ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو شفاف انکوائری کی ہدایات جاری

منگل 25 جنوری 2022 00:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2022ء) اسلام آباد تھانہ نیلور کی حدود کے رہائشی عمر حسین کی طرف سے مبینہ جھوٹے مقدمات کے خاتمہ کے لئے شفاف انکوائری کی درخواست پر ڈی آ ئی جی اسلام آباد نے نوٹس لے لیا ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو شفاف انکوائری کی ہدایات جاری کر دیں راجہ عمر حسین کی طرف سے ڈی آ ئی جی اسلام آباد کو دی گئی تحریری درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ کہ سائل جدی پشتی رہائشی موضع سہالی اسلام آباد ہے اور ہمراہ دیگر حصہ داران اراضی ملکیت و شاملات کا مالک و قابض ہے۔

درخواست گزار نے اپنی تحریری درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ نزاہد شاہ نے حسن اختر، عرفان اور راجہ کوثر و دیگر کے ذریعے حملہ کر کیزبیر یٰسین کو زخمی بھی کر دیا اور ایک اور جھوٹا مقدمہ نمبر 12/2022 سائل و دیگر افراد کے خلاف رجسٹر کرا دیا درخواست گزار نے الزام عائد کیا ہے کہ اس گروپ نے پولیس اور پٹوار سرکل اور دیگر متعلقہ اداروں میں اس قدر اپنا اثر و رسوخ بنا رکھا ہے کہ انکے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی الٹا ایک طرف ہمارے زمینیں چھینی جا رہی ہیں دوسری طرف ہمارے ہی خلاف مقدمات درج کئے جا رہے ہیں درخواست گزار کا کہنا ہے کہ اگر مقامی پولیس نے تفتیش مقدمات ٹرانسفر نہ کی گئی تو سائل کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا اور انصاف کے تقاضے پورے نہ ہو سکیں گے کیونکہ مستغیثان فریقین مقامی پولیس کی امداد سے اراضی سائل پر زبردستی قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

استدعا ہے کہ مقدمات مذکورہ بالا کی فوری طور پر تفتیش ، انکوائری کسی اعلیٰ ایماندار ، گزٹڈ پولیس ا?فیسر کو منتقل کرائے اور غیر جانبدارانہ انکوائری کرنے اور انکوائری کی روشنی میں مقدمات خارج کرنے اور مستغیثان کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرانے کی پاداش میں مقدمات درج کرنے کے احکامات صادر فرمائی جاویں۔ مذکورہ درخواست کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ا?ئی جی ا?پریشن نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو شفاف تحقیقات کی ہدایات جاری کر دی ہیں دریں اثنا تفسیر اختر عمر حسین اور محمد یاسین نے اپنی فریاد سناتے ہوئے بتایا کہ ہمارے ساتھ اس قدر ظلم کیا گیا کہ انہوں نے کہا کہ 327 کنال ملکیت کا فرد دینے کے باوجود بھی ہمارے خلاف مقدمات درج کئے گئے پٹواری نے ہمیں جان بوجھ کر فرد دینے میں تاخیر کی ہم کئی نسلوں سے مالک ہیں پھر بھی با اثر شخصیات کی سفارش پر ہمارے خلاف مقدمات درج ہو گئے انہوں نے کہا کہ ایک شخص کہتا ہے کہ وہ ایک حساس ادارے کے لئے زمین کی خریداری کرتا ہے اس لئے پولیس پٹواری اسکی ہر بات مانتے ہیں انہوں نے کہا کہ ا?ئی جی اسلام ا?باد انصاف پسند ہیں مگر ان سے بالا بالا ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات درج کئے جا رہے ہیں انہو ں نے وزیر اعظم پاکستان وزیر داخلہ چیف کمشنر اور ا?ئی جی اسلام ا?باد سے اپیل کی ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں