سکالر شیخ محمود آفندی کے انتقال سے ترکی کے ساتھ ساتھ عالم اسلام کا بڑا نقصان ہوا ہے، وزیراعظم شہبازشریف

ہفتہ 25 جون 2022 23:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2022ء) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ معروف ترک اسکالر شیخ محمود آفندی کے انتقال سے نہ صرف ترکی بلکہ پورے عالم اسلام کا بہت بڑا نقصان ہواہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ شیخ محمود آفندی جن کا انتقال چند دن قبل ہوا، نے تقویٰ، عاجزی اور انسانیت سے محبت کی اسلامی تعلیمات کادرس دیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ ترکی کی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔وزیر اعظم نے یہ ٹویٹ ترک زبان میں بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں