وفاقی پولیس کا کریک ڈائون ،پانچ منشیا ت فروشوں سمیت 09 جر ائم پیشہ عناصر گرفتار

اتوار 26 مارچ 2023 17:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2023ء) اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے جر ائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کیلئے بڑ ے پیما نے پر کر یک ڈائون کرتے ہوئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں سے پانچ منشیا ت فروشوں سمیت 09 جر ائم پیشہ عناصر کوگرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات، شراب اور وارداتو ں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کر لیا۔

ترجمان پولیس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔ ترجمان کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں اور چوری کی وارداتوں میں ملوث عناصر کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے پانچ منشیا ت فروشوں سمیت 09 ملزمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی، تھانہ پھلگراں پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث دو ملزمان طارق مسیح اور چن زیب کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 515 گرام ہیروئن اور640 گرام چرس بر آمد کرلی۔ تھانہ سبزی منڈی پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے پرایک ملزم علی رضا کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے ایک خنجر برآمد کرلیا۔

تھانہ مارگلہ پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ایک ملزم محمد اعظم کو گرفتار کرکے 520 گرام چرس بر آمد کرلی۔ تھانہ سنگجانی پولیس ٹیم نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر چار ملزمان صابر حسین،محمد صدیق، روہیب اور عثمان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 1735گرام چرس، 100گرام آئس، 30 بور پسٹل معہ ایمونیشن اور ایک خنجر برآمد کرلیا۔ تھانہ پھلگراں پولیس ٹیم نے شراب فروشی میں ملوث ایک ملزم اظہر محمود کو گرفتار کرکے 20 لیٹر شراب بر آمد کرلی۔

گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔ سی پی او/ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخا ری نے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکو ک چیزیا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ یا پکار۔15 پر فورا اطلا ع دیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں