سی پیک کے دوسرے مرحلے کے بعد چینی سرمایہ کاری میں بڑا اضافہ متوقع

ایم او یو پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ تعاون میں ایک اہم سنگ میل ہو گا، اعلامیہ مسابقتی کمیشن

جمعرات 28 مارچ 2024 16:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) چین پاک اقتصادی راہداری (سی پیک)کے فیزٹو کے بعد چینی سرمایہ کاری میں بڑا اضافہ متوقع ہے۔مسابقتی کمیشن کے اعلامیے میں بتایا گیا کہ مسابقتی کمیشن چائنا کے مارکیٹ ریگولیٹرکے ساتھ ایم او یو پر دستخط کریگا، چین نے سی پیک اور مختلف کمپنیوں کے ذریعے پاکستان میں اہم سرمایہ کاری کی، سی پیک کے دوسرے مرحلے کے بعد اس سرمایہ کاری میں کئی گنا اضافہ متوقع ہے۔

(جاری ہے)

اعلامیے کے مطابق کاروباری سرگرمیوں کو بڑھانے اور آسان بنانے کیلئے مسابقتی کمیشن سرگرم ہے اور اس حوالے سے جامع قانونی اور ریگولیٹری فریم ورک قائم کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔مسابقتی کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا کہ ایم او یو پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ تعاون میں ایک اہم سنگ میل ہو گا، ایم او یو کو گزشتہ وفاقی کابینہ سے حتمی منظوری مل چکی ہے، ایم او یو کا مقصد معلومات کے تبادلے اور تکنیکی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں