وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

جمعہ 19 اپریل 2024 19:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ فضا میں پولن کا تناسب بلند سطح پر رہا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت کے مختلف سیکٹرز میں پولن کی مجموعی مقدار 124 سے کم ہو کر 117 پولن فی مکعب میٹر ہو گئی۔ اس دوران جنگلی شہتوت کے پولن کی مقدار 89 رہی جبکہ چیڑھ کے پولن کی مقدار 05، گھاس کے پولن کی مقدار 06 اور فنجائی کی مختلف اقسام کے پولن کی مقدار 17 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں