اذلان شاہ ہاکی کپ: قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی

جمعرات 2 مئی 2024 18:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2024ء) اذلان شاہ ہاکی کپ میں شرکت کے لیے قومی ٹیم ملایشیا پہنچ گئی، گرین شرٹس ایونٹ کے پہلے میں میزبان ملایشیا کیخلاف چار می کو مد مقابل ہوگی۔ اذلان شاہ ہاکی کپ میں اٹھارہ رکنی قومی اسکواڈ کی قیادت عماد بٹ کر رے ہیں۔صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن طارق بگٹی اور سیکرٹری رانا مجاہد بھی پاکستانی دستے کا حصہ ہیں۔

(جاری ہے)

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کا چار مئی سے ایپو میں آغاز ہو گا۔پاکستانی ٹیم چار می کو افتتاحی روز میزبان ملائیشیا کے خلاف میدان میں اترے گی۔ گرین شرٹس پانچ مئی کو جنوبی کوریا سے، سات مئی کو جاپان سے ، آٹھ مئی کو کینیڈا جبکہ دس مئی کو نیوزی لینڈ کی ٹیم سے مدمقابل ہوگی۔اذلان شاہ کپ کا فائنل گیارہ مئی کو کھیلا جایگا۔ہیڈ کوچ رولنٹ اولٹمنز کا کہنا تھا کہ پلیرز کو تیاری کا زیادہ وقت نہیں ملا، بہترین پرفارمنس دینا ہدف ہی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں