پیٹرول اورڈیزل مہنگاہونے کے باوجودعید کے بعد پہلے ہفتے مہنگائی میں کمی

جمعہ 19 اپریل 2024 22:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) پیٹرول اورڈیزل مہنگاہونے کے باوجودعید کے بعد پہلے ہفتے مہنگائی میں کمی،ہفتہ واربنیادوں پرمہنگائی میں 0.79 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ، ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 28.54فیصد پر آگئی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ایک ہفتے میں 22 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں حالیہ ہفتے 11 اشیائ سستی اور 18 اشیائ کی قیمتوں میں استحکام رہا ایک ہفتے میں آلو17.07 فیصد مہنگے ہوئے ٹماٹر12.67 اورچکن 11.60فیصد مہنگا ہوا لہسن 2.88 اوربیف کی قیمت میں 2.56 فیصد کا اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے چینی1.10 اور ڈیزل کی قیمت 2.87 فیصد بڑھی ایک ہفتے میں آٹے کی قیمت میں 8.97 فیصد کی کمی ہوئی ایک ہفتے میں کیلے 8.67 اور انڈے 6.67 فیصد سستے ہوئے پیاز 1.40،کوکنگ آئل 0.45 اورگھی 0.34فیصد سستا ہوا پہلی سہ ماہی کی مد میں بجلی چارجز 7.16 فیصد کم ہوئے حالیہ ہفتے ایل پی جی کی قیمت 2.84 فیصد کی کمی ہوئی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں