انٹرا پارٹی انتخابات، عوامی نیشنل پارٹی سرائیکی یونٹ کی نئی کابینہ تشکیل دے دی گئی

ہفتہ 20 اپریل 2024 17:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) انٹرا پارٹی انتخابات؛ عوامی نیشنل پارٹی سرائیکی یونٹ کی نئی کابینہ تشکیل دے دی گئی۔کابینہ کی تشکیل کیلئے اجلاس چیئرمین مرکزی الیکشن میاں افتخار حسین کی زیر صدارت منعقد ہوا۔سید سالم علی صدر جبکہ خالد محمود قریشی جنرل سیکرٹری منتخب کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

کابینہ کے دیگر اراکین میں محمد اشرف خان کنڈی سینئر نائب صدر، رانا محمد اقبال نائب صدر، عارف اللہ خٹک نائب صدر، ڈاکٹر مامون نائب صدر، شہریار خان ڈپٹی جنرل سیکرٹری، عبدالمنان ناصر جائنٹ سیکرٹری، خواجہ محمد یاسین جائنٹ سیکرٹری، سلیم قریشی جائنٹ سیکرٹری، اویس علی جعفری سیکرٹری اطلاعات، حافظ نظیر احمد سیکرٹری لیبر،شربت خان سیکرٹری مالیات اور عبدالمتین خان سالار شامل ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں