گلگت بلتستان کے قوم پرست رہنما عبدالحمید خان پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے

یہ جب حکومت میں تھے تو کسی کے ساتھ بیٹھنے کیلئے تیار نہیں تھے، ان کو باجے بجانے ہیں تو پارلیمنٹ اس کا فورم نہیں، فیصل کریم کنڈی کی پی ٹی آئی پر تنقید

ہفتہ 20 اپریل 2024 17:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) گلگت بلتستان کے قوم پرست رہنما عبدالحمید خان پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ جب حکومت میں تھے تو کسی کے ساتھ بیٹھنے کے لیے تیار نہیں تھے، ان کو باجے بجانے ہیں تو پارلیمنٹ اس کا فورم نہیں۔

(جاری ہے)

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پارلیمنٹ کے فلور پر یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ سگریٹ پئیں، بینڈ باجے لائیں اور دھمال ڈالیں، پارلیمنٹ کے فلور پر تو آپ پانی نہیں پی سکتے، باجے بجانے سیٹی بجانے کے لیے دوسرے فورم پر رابطہ کریں۔اس موقع پر نیئرحسین بخاری نے کہا کہ آصف زرداری کے پاس جو سیاسی وڑن ہے شاید ہی کسی کے پاس ہو۔انہوںنے کہاکہ اضافی چینی ملک میں موجود ہے ایکسپورٹ کر کے زرمبادلہ کمایا جاسکتا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں