او ای سی رواں مالی سال کے دوران پیڈیاٹرک اور جیریٹرک نرسوں کی افرادی قوت قطر بھیجے گا

پیر 22 اپریل 2024 23:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) وزارت اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ سے منسلک اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن رواں مالی سال کے دوران پیڈیاٹرک اور جیریٹرک نرسوں کی تربیت یافتہ افرادی قوت قطر کی ایک میڈیکل فرم کو بھیجے گا۔ او ای سی کی جانب سے جاری اشتہار کے مطابق تابیب کیئر میڈیکل سروسز کو پاکستان سے پیڈیاٹرک اور جیریاٹرک کے شعبے میں نرسنگ اسٹاف کی ضرورت ہے جس سے متعلقہ قابلیت اور تجربہ رکھنے والے امیدواروں کے لیے روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔

40 سال سے کم عمر، نرسنگ میں بیچلر آف سائنس (16 سال کی قابلیت) یا نرسنگ میں پوسٹ آر این ڈپلومہ، رجسٹریشن کی تاریخ سے کم از کم دو سال کا تجربہ رکھنے والے 'نرسنگ کونسل' کے خواہشمند امیدوار درخواست دینے کے اہل ہیں۔

(جاری ہے)

ملازمت کے معاہدے میں دو سال کا قابل تجدید روزگار کا معاہدہ، رہائش اور نقل و حمل، قطر لیبر قانون کے مطابق سالانہ چھٹی، وطن واپسی کے ٹکٹ اور ہر دو سال میں سالانہ چھٹی کے لئے دو طرفہ ہوائی ٹکٹ شامل ہیں۔دلچسپی رکھنے والے درخواست دہندگان کو https://oec.gov.pk/ او ای سی کی ویب سائٹ کے ذریعے درخواست /رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ درخواست دہندہ آن لائن درخواست جمع کرانے کے وقت تیار کردہ 1000/- روپے کی رقم کا بینک چالان جمع یا منسلک کرنا ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں