ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کے ایس ایچ او انسپکٹر عمران کا دوران ڈیوٹی انتقال

منگل 23 اپریل 2024 13:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل میں بطور ایس ایچ او تعینات انسپکٹر عمران دوران ڈیوٹی ہارٹ اٹیک ہونے کے باعث انتقال کرگئے۔

(جاری ہے)

منگل کو انسپکٹر عمران اسلام آباد ہائی کورٹ میں ریکارڈ پیش کرنے آئے تھے جہاں انہیں اچانک دل کا دورہ پڑاجس پرانہیں فوری طور پر پولی کلینک ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔انسپکٹر عمران کارپوریٹ کرائم سرکل میں بطور ایس ایچ او تعینات تھے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں