فیصل کریم کنڈی کے پی کے اور سردار سلیم حیدر پنجاب کے نئے گورنر ہو سکتے ہیں

جمعہ 3 مئی 2024 21:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2024ء) پنجاب اور کے پی کے میں نئے گورنرز کی تعیناتی کیلئے نئے چہرے سامنے آ گئے ۔ذرائع کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا میں گورنرز کی تعنیاتی کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔پیپلز پارٹی نے پھر اپنے امیدوار تبدیل کرلیے۔فیصل کریم کنڈی کو خیبر پختونخوا کا گورنر بنائے جانے کا امکان ہے ۔

سردار سلیم حیدر کو پنجاب کا گورنر لگانے کی تجویز کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دونوں نام پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن سے شئیر کرلیے۔ فیصل کریم کنڈی سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی رہ چکے ہیں ۔سردار سلیم حیدر وزیر مملکت برائے دفاعی پیداوار رہ چکے ہیں ۔دونوں کی صدر آصف زرداری کی طرف سے جلد تقرری کا امکان ہے۔ اس سے پہلے پیپلز پارٹی نے خیبر پختونخوا کیلیے ظاہر شاہ اور پنجاب کیلیے قمر زمان کائرہ اور احمد محمود کے نام دئیے تھے۔پارٹی کے اندر اتفاق رائے نہ ہونے پر امیدوار تبدیل کیے گئے۔ سردار سلیم حیدر کا تعلق فتح جنگ اور فیصل کنڈی کا ڈی آئی خان سے ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں