سپریم کورٹ میں میڈیکل کالجز کی جانب سے فیسوں میں اضافے کیخلاف درخواست دائر

میڈیکل کالجز کی فیسوں میں اضافے کیخلاف انکوائری کمیشن تشکیل دینے کا حکم دیا جائے،استدعا

منگل 23 اپریل 2024 21:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) سپریم کورٹ میں میڈیکل کالجز کی جانب سے فیسوں میں اضافے کیخلاف درخواست دائر کر دی گئی جس میں استدعا کی گئی ہے کہ میڈیکل کالجز کی فیسوں میں اضافے کیخلاف انکوائری کمیشن تشکیل دینے کا حکم دیا جائے۔ دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی آڑ میں فیسوں میں اضافہ کرنے والوں کی نشاندہی کی جائے،بیرون ممالک سے میڈیکل ڈگری رکھنے والے طلبا کی حوصلہ شکنی کرنے والوں کی بھی نشاندہی کی جائے۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ میڈیکل کالجز نے فیس 5 لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے 22 لاکھ روپے کر دی ہے،سپریم کورٹ نے 2018 میں میڈیکل کالجز کی فیسوں سے متعلق فیصلہ دیا۔درخواست میں کہاگیاکہ میڈیکل کالجز نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی آڑ میں فیسوں میں بے پناہ اضافہ کر دیا،سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح کی گئی ہے،میڈیکل کالجز کی فیسوں میں اضافے کے بعد طلبا کیلئے تعلیم حاصل کرنا انتہائی مشکل ہوچکا ہے۔ایڈوکیٹ ذوالفقار بھٹہ نے آرٹیکل 184/3 کے تحت درخواست دائر کی،درخواست میں وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں