قومی اسمبلی اجلاس،پاکستان انجینئرنگ و ٹیکنالوجی بل 2024 مزید غور کیلئے متعلقہ کمیٹی کے سپرد

منگل 23 اپریل 2024 22:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) قومی اسمبلی میں پاکستان انجینئرنگ و ٹیکنالوجی بل 2024 مزید غور کیلئے متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں نوابزادہ افتخار احمد بابر نے تحریک پیش کی کہ پاکستان انجینئرنگ و ٹیکنالوجی بل 2024 ز یر غور لایا جائے۔ وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ بل کی مخالفت نہیں کرتے اس کو بہتر بنانے کیلئے کمیٹی کو بھجوایا جائے۔ سپیکر نے مزید غور کیلئے بل کمیٹی کو ارسال کر دیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں