اراکین قومی اسمبلی کا گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے سدباب کا مطالبہ

منگل 23 اپریل 2024 22:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) قومی اسمبلی میں مختلف علاقوں کے اراکین نے گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر کا معاملہ اٹھاتے ہوئے اس کے سدباب کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر عبدالکریم نے کہا کہ سٹیل ٹائون کے علاقہ میں دو دن سے گیس بند کی گئی ہے اس حوالے سے آگاہ کیا جائے۔ ذوالفقار بہین نے کہا کہ ہمارے علاقہ میں بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ اور پریشر کا مسئلہ ہے۔ اس پر توجہ دی جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں