نیئر حسین بخاری کی ایم این اے فتح اللہ خان کا شوکاز جاری کرنے سے متعلق خبر کی تردید

مخالفین کی جانب سے ڈی آئی خان میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کو سبوتاژ کرنے کے لئے جھوٹا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے ، سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی

بدھ 24 اپریل 2024 16:51

نیئر حسین بخاری کی ایم این اے فتح اللہ خان کا شوکاز جاری کرنے سے متعلق خبر کی تردید
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے ایم این اے فتح اللہ خان کا شوکاز جاری کرنے سے متعلق خبر کی تردید کر دی ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ممبر قومی اسمبلی فتح اللہ خان کو کوئی شوکاز نوٹس جاری نہیں کیا ،فتح اللہ خان پاکستان پیپلزپارٹی کا اثاثہ ہیں،پارٹی کو ان کی خدمات پر فخر ہے ۔ نیئر حسین بخاری نے کہاکہ مخالفین کی جانب سے ڈی آئی خان میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کو سبوتاژ کرنے کے لئے جھوٹا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں