وفاقی وزیررانا تنویرکی زیر صدارت وفاقی کمیٹی برائے زراعت کا اجلاس

جمعرات 25 اپریل 2024 19:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر کی زیر صدارت وفاقی کمیٹی برائے زراعت کا اجلاس ،خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر زراعت کرنل ریٹائرڈ محمد سجاد ، وفاقی سیکرٹری فوڈ کیپٹن ریٹائرڈ محمد آصف اوروزارت کے سینئر افسران کے علاوہ صوبائی محکمہ زراعت اور کمیٹی کے دیگر تمام سٹیک ہولڈرز اورنمائندے شریک ہوئے ۔

اجلاس کا مقصد غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اسٹرٹیجک اقدامات کی نگرانی اور اہداف کا جائزہ لینا تھا ، کمیٹی نے خریف کی ضروری فصلوں 2024-25 کے پیداواری اہداف پر تفصیلی غور و خوض کیا، ربیع کی فصلوں 2023-24 کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دورا ن وفاقی وزیر برائے سیکیورٹی رانا تنویر نے کہا کہ حکومت غریبوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے زراعت پر مبنی معاشی ترقی کو بڑھانے کا پختہ عزم کر رکھا ہے غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہمیں فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کیلیے موثر اقدامات کو یقینی بنانا ہو گا ملک میں مجموعی طور پر غذائی اجناس کی دستیابی تسلی بخش ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ زرعی پیداوار میں اضافے کے ذریعے بھوک کے چیلنج سے بچا جاسکتا ہے تاہم پیداوار اقتصادی ترقی اور خوشحالی کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنانا ہوگا ۔رانا تنویر کا کہنا تھا کہ تجارتی رکاوٹوں کو کم کرنے کیلیے عملی اقدامات کرنا ہوں گے پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے قدرتی بحرانوں کا سامنا ہے۔دریں اثناء اجلاس کو بتایا گیا کہ 2023-24 کیلیے 9.6 ملین ہیکٹر کے رقبے سے گندم کی پیداوار کا تخمینہ 29.69 ملین ٹن ہے پیداوار میں اضافہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.4 فیصد ہے کپاس کی پیداوار کا ہدف 10.8 ملین گانٹھوں کو مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے 3.1 ملین ہیکٹر سے زیادہ رقبے پر چاول کے لیے 8.7 ملین ٹن پیداواری ہدف مقرر کیا گیا مکئی کا ہدف 9.3 ملین ٹن فکس کیا ھے 1.3 ملین ہیکٹر کے رقبے پر گنے کی پیداوار کا ہدف 2024-25 بھی 76.7 ملین ٹن مقرر کیا ہے جبکہ دیگر فصلوں مثلاً مونگ، ماش اور مرچوں کے اہداف بھی مقرر کئے گئے چاول، مکئی، سیسم اور مونگ کا بیج ضرورت کے مطابق دستیاب رہے گا۔

کمیٹی نے ملک میں غذائی تحفظ کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں