نیکٹا اور یو این او ڈی سی کے تعاون سے ’’ضم شدہ اضلاع میں دہشت گردی کو سمجھنے ،چیلنجز اور قابل عمل آپشنز‘‘ کے موضوع پر تحقیقی کانفرنس کا انعقاد

جمعرات 25 اپریل 2024 19:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) نیشنل کائونٹر ٹیرررزم اتھارٹی (نیکٹا ) اور یو این او ڈی سی کے تعاون سے نئے ضم شدہ اضلاع میں دہشت گردی کو سمجھنے ،چیلنجز اور قابل عمل آپشنز کے موضوع پر ایک تحقیقی کانفرنس کا انعقاد ہوا ۔ کانفرنس میں پاکستان اور 6 بین الاقوامی ماہرین نے اس انتہائی اہم مسئلے پر اپنی فائنڈنگز پیش کیں ۔

نئے ضم شدہ اضلاع پر خصوصی توجہ نے موجودہ علمی ادب میں اہم خلا کو دور کرنے میں مدد کی۔

(جاری ہے)

نیکٹا کانفرنس کے موضوع پر متعدد ادبی اور علمی دانشوروں نے مقالات پیش کئے۔ نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر محمد طاہر رائے نے کہا کہ کانفرنس میں پیش کئے گئے تحقیقی مقالات سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جائے گا۔ان تحقیقی مقالوں اور تجاویز پر مبنی انسداد دہشتگردی اور انتہا پسندی پر موثر حکمت عملی بنائی جائے گی۔ کانفرنس کی تجاویز اور مقالات کی روشنی میں نیکٹا کی انسداد دہشتگردی اور انتہا پسندی کی بنیادی ذمہ داری نبھانے میں مدد ملے گی۔ نیکٹا کانفرنس میں ملک بھر سے تحقیق سے وابستہ علمی شخصیات، یونیورسٹیوں، تھنک ٹینک اور متعلقہ سرکاری اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں