صحت مند پاکستان کے کے لیے وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر شب و روز کام کر رہے ہیں، ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ

جمعہ 26 اپریل 2024 13:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ نے کہا ہے کہ صحت مند پاکستان کے کے لیے وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر شب و روز کام کر رہے ہیں، حکومت معیاری صحت تک رسائی میں عام آدمی کی مشکلات سے بخوبی واقف ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کووفاقی صحت سہولت پروگرام کے ڈیٹا سینٹر کے دورہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پروفاقی سیکرٹری برائے صحت ندیم محبوب بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈاکٹرمختار احمد بھرتھ نے کہا کہ صحت عامہ کے لیے وفاقی صحت سہولت پروگرام کی ڈیجیٹالائزیشن اور ہیلتھ ڈیٹا بیس موثر، شفاف اور معیاری خدمات کی طرف ایک اہم سنگ میل ہے، صحت مند پاکستان کے کے لیے وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر شب و روز کام کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت معیاری صحت تک رسائی میں عام آدمی کی مشکلات سے بخوبی واقف ہے،حکومت صحت سہولت پروگرام اور دیگر خدمات کے ذریعے صحت عامہ کو بہتر بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ صحت سہولت پروگرام میں لگائے گئے کنٹرولز اور گیٹ کیپنگ میکانزم میں جدید ڈیجیٹل ٹولز اور مصنوعی ذہانت سے فائدہ اٹھایا جا رہا ہے۔ صحت سہولت پروگرام کے سی ای او محمد ارشد اور سٹیٹ لائف کارپوریشن کی جانب سے محمد اشعر نے وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت کو تفصیلی بریفنگ دی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں