اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے الیکشن، عدیل احمد صدر، عدنان اسلم جنرل سیکرٹری منتخب

جمعہ 26 اپریل 2024 21:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء) اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے الیکشن کا انعقاد کیا گیا۔ اسلام آباد میں ہونے والے الیکشن میں تمام رجسٹرڈ کلبوں نے شرکت کی۔ چیئرمین پاکستان کراٹے فیڈریشن محمد جہانگیر نے تمام کارروائی کی مانیٹرنگ کی۔اس الیکشن میں عدیل احمد کو صدر جبکہ محمد عدنان اسلم کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا۔

(جاری ہے)

دیگر عہدیداران میں ضیائ الحق پیٹرن، اعجاز الحق چیئرمین، فرمان احمد اور سید غیور احمد سینئر نائب صدر، پرویز اقبال خزانچی، ماہ نورطارق نائب صدر، ماروشا ولیم جوائنٹ سیکرٹری شامل ہیں جبکہ ایگزیکٹو ممبران میں اویس رشید مغل، شرافت علی، ادیسا عرفان، لائبہ ضیائ اور ناصر اشرف کو منتخب کیا گیا۔ چیئرمین پاکستان کراٹے فیڈریشن محمد جہانگیر نے تمام نئے عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں