وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا

سیکرٹری کابینہ ڈویژن کی سخت سرزنش،کابینہ اجلاس کا ایجنڈا اور سمریاں کیسے لیک ہو رہی ہیں، وزیراعظم کا استفسار

جمعہ 26 اپریل 2024 22:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء) وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا،سیکرٹری کابینہ ڈویژن کی سخت سرزنش،کابینہ اجلاس کا ایجنڈا اور سمریاں کیسے لیک ہو رہی ہیں، وزیراعظم کا استفسار۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس کا ایجنڈا اور سمریاں لیک ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے لیتے ہوئے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کی سرزنش کی ہے اور ہدایت کی ہے کہ سیکرٹری کابینہ ڈویژن اس حوالے سے اپنے محکمے میں سخت اقدامات اٹھائیں اوربتایا جائے کہ کابینہ اجلاس کا ایجنڈا اور سمریاں کیسے لیک ہورہی ہیں کون اس میں ملوث ہے ۔

دوسری جانب وزیراعظم کے نوٹس اور ہدایت پر سیکرٹری کابینہ ڈویژن ے کابینہ کے ایجنڈا اور سمریاں وائرل کرنے پر پابندی لگادی اور وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ کابینہ سے متعلق کوئی کاغذ لیک ہوا تو سخت ایکشن لیا جائے گا ۔ دوسری جانب کابینہ کا ایجنڈا اور سمریاں ویب پورٹل پر شیئر کرنے کا فیصلہ بھی کرلیاگیا ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں