وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت، ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ کا وفاقی صحت سہولت پروگرام کے ڈیٹا سینٹر کا دورہ

جمعہ 26 اپریل 2024 22:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء) وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت، ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ کا وفاقی صحت سہولت پروگرام کے ڈیٹا سینٹر کا دورہ، صحت سہولت پروگرام کے سی ای او ، محمد ارشد اور سٹیٹ لائف کارپوریشن سے، محمد اشعر نے وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت کو تفصیلی بریفنگ دی۔ وفاقی سیکرٹری برائے صحت، ندیم محبوب بھی ہمراہ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے کو آرڈنیٹر برائے صحت ڈاکٹر ملک مختار احمد نے اس موقع پر کہا کہ صحت مند پاکستان کے لیے وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر شب و روز کام کررہے ہیں صحت عامہ کے لیے وفاقی صحت سہولت پروگرام کی ڈیجیٹالائزیشن اور ہیلتھ ڈیٹا بیس موثر، شفاف اور معیاری خدمات کی طرف ایک اہم سنگ میل ہے۔ ڈاکٹر ملک مختار احمد نے کہا کہ حکومت معیاری صحت تک رسائی میں عام آدمی کی مشکلات سے بخوبی واقف ہے حکومت صحت سہولت پروگرام اور دیگر خدمات کے ذریعے صحت عامہ کو بہتر بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے صحت سہولت پروگرام میں لگائے گئے کنٹرولز اور گیٹ کیپنگ میکانزم میں جدید ڈیجیٹل ٹولز اور مصنوعی ذہانت سے فائدہ اٹھایا جا رہا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں