ورلڈ بنک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس آرتورو ہریرا کی وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ملاقات

جمعہ 26 اپریل 2024 23:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء) ورلڈ بنک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس آرتورو ہریرا نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ملاقات کی ۔ترقیاتی منصوبوں میں بہتری لانے کے لئے اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔احسن اقبال کا کہنا تھاکہ وفاقی حکومت منصوبوں کی تکمیل کے مراحل کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے،منصوبوں کی جانچ اور ان سے بہتر نتائج کے حصول کے لئے جدید اسلوب اور ٹیکنالوجی کا استعمال اختیار کر رہے ہیں،منصوبوں میں شفافیت لانے کے لئے ان کی تمام تفصیلات آن لائن موجود ہیں، سرمایہ کاری کو یقینی بنانے کے لئے مؤثر مانیٹرنگ اور کارکردگی جانچنے کے لئے معیار کا تعین ضروری ہے،منصوبوں کی کارکردگی جانچنے کے لئے جیوگرافک انفارمیشن سسٹم وضع کیا گیا ہے،ملک میں موجود تمام شعبوں سے ماہرین کو دعوت دی کہ تبدیلی کے چیمپین بن کر نظام میں بہتری لانے کے لئے کام کام کریں،انہوں نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کی جانچ پڑتال کے عمل میں تمام شعبوں سے متعلقہ ماہرین کو شریک کیا جاتا ہے،ماہرین کی شرکت سے منصوبوں کی مقررہ اہداف اور پیمانوں کے مطابق تکمیل میں خاطر خواہ مدد ملی ہے۔

(جاری ہے)

ترقیاتی فنڈز کی دستیابی اور متعلقہ اداروں کی جانب سے طلب دونوں میں وسیع فرق ہے، وسائل میں رہتے ہوئے فنڈز کی طلب اور منصوبوں کی تکمیل بہت بڑا چیلنج ہے، قومی اداروں میں فنڈز کے درست استعمال اور ان کے اندر رہتے ہوئے منصوبوں کی تکمیل کی صلاحیت پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔منصوبوں کی مؤثر مانیٹرنگ، وسائل کے درست استعمال اور شفافیت کی بدولت ہماری حکومت نے 2013 سے 2018 کے دوران 7 ارب روپے کی بچت کی،ترقی کا عمل ہماری صوابدید نہیں، بلکہ ترقی بجائے خود اولین ترجیح ہے، ترقی کو ترجیح دینے کے لئے 2013 میں وزارت منصوبہ بندی کو خود مختار وزارت کا درجہ دیا گیا،مسلم لیگ ن ترقی کے لیے وسائل کی فراہمی کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے، وزارت خزانہ کا حصہ ہونے کی صورت میں ترقیاتی فنڈز کی فراہمی کا اختیار فنانس ڈویڑن کے پاس رہتا ہے، وزارت منصوبہ بندی ملک میں ایک خود مختار تھنک ٹینک کے طور پر کام کرتی ہے، ترقی کے فروغ کے لئے منصوبہ بندی کے عمل کا خودمختار ہونا اور فنڈز کی میرٹ پر فراہمی ناگزیر ہے، ترقی کو ترجیح دینے کے لئے 2013 میں وزارت منصوبہ بندی کو خود مختار وزارت کا درجہ دیا گیا،2013 سے 2018 کے درمیان ترقیاتی بجٹ میں تین گنا اضافہ ہوا، ترقی کا عمل ہماری صوابدید نہیں، بلکہ ترقی بجائے خود اولین ترجیح ہے،مسلم لیگ ن ترقی کے لیے وسائل کی فراہمی کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے، وزارت خزانہ کا حصہ ہونے کی صورت میں ترقیاتی فنڈز کی فراہمی فنانس ڈویڑن کی صوابدید پر رہتی ہے،

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں