ڈی آئی جی اپر یشنز سید شہزاد ندیم بخاری کی ہدایات پر پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف آپریشن جاری

ہفتہ 27 اپریل 2024 16:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2024ء) ڈی آئی جی اپر یشنز سید شہزاد ندیم بخاری کی ہدایات پر پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ ترجمان اسلام آباد کیپٹل پولیس کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں پیشہ ور بھکاریوں اور ان کے سہولت کار وں کے خلاف آپریشن کے دوران 60پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالہ سے ڈی آئی جی اپر یشنز سید شہزاد ندیم بخاری نے کہا ہے کہ پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیےگئے ہیں جبکہ کم عمر بچوں کو ایدھی سنٹر بھیج دیا گیا۔ واضح رہے کہ بھکاریوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر زونل ایس پیز کی زیرِ نگرانی آپریشن جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کی اولین ترجیح عوام کی جان، مال کی حفاظت ہے۔ڈی آئی جی اپر یشنز نے مزید کہا کہ شہری اپنے صدقات پیشہ ور بھکاریوں کو ہرگز نہ دیں اور ان کی حوصلہ شکنی کریں۔اگر آپ کو مارکیٹس، رہائشی علاقوں میں یہ پیشہ ور بھکاری نظر آئیں تو فوری پکار 15 پر اطلاع دیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں