کے ایس ریلیف کی جانب سے شانگلہ کے سیلاب متاثرین میں کھانے کا سامان تقسیم

ہفتہ 27 اپریل 2024 18:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2024ء) شاہ سلمان انسانی امداد اور امدادی مرکز (کے ایس ریلیف) نے خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ میں کھانے کے سامان کے 540تھیلے تقسیم کئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایس پی اے کی رپورٹ کے مطابق 2024 کے فوڈ سکیورٹی سپورٹ پروگرام کے چوتھے مرحلے کے تحت سیلاب سے متاثر ہونے والے سب سے زیادہ ضرورت مند اور سب سے زیادہ کمزور طبقات کے 3,150 افراد کو امدادی پروگرام فائدہ پہنچا رہا ہے۔واضح رہے کہ یہ امداد سعودی مملکت کی امدادی کوششوں کے تحت اس کے انسانی ہمدردی کے ادارہ کے ایس ریلیف کے ذریعے ضرورت مند لوگوں اور دنیا بھر کے ممالک کو پہنچتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں