خیبر پختونخوا کے 6 اضلاع میں تحصیل کونسل کے چیئرمین کی نشستوں پر ضمنی انتخاب اتوار کو ہو گا

ہفتہ 27 اپریل 2024 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2024ء) خیبر پختونخوا کے 6 اضلاع میں تحصیل کونسل کے چیئرمین کی نشستوں پر ضمنی انتخاب کل اتوار کو ہو گا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق یہ نشستیں چیئرمینوں کی جانب سے عام انتخابات میں حصہ لینے اور ان کے استعفوں کی وجہ سے خالی ہوئی ہیں ،ان میں ضلع مردان کی تحصیل کاٹلنگ ، ضلع اپر کوہستان کی تحصیل داسو ، ضلع ڈی آئی خان کی تحصیل درابن ، ضلع چارسدہ کی تحصیل تنگی ، ضلع چترال کی تحصیل دروش اور ضلع لوئر دیر کی تحصیل بلامبٹ شامل ہیں ۔الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں