وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے سالانہ گوشواروں میں غلط بیانی کے معاملے پر سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی

منگل 30 اپریل 2024 21:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) الیکشن کمیشن نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے سالانہ گوشواروں میں غلط بیانی کے معاملے پر سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دی ۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی ۔ڈی جی پولیٹیکل فنانس مسعود اختر الیکشن کمیشن پیش ہوئے جبکہ علی امین گنڈاپور کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کفیل احمد نے علی امین گنڈاپور کی نااہلی کی درخواست واپس لے لی۔الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈاپور کے خلاف کفیل احمد کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی۔ وکیل علی امین گنڈا پور نے کہاکہ پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا اذخود نوٹس معطل کردیا ہے۔ ممبر اکرام اللہ خان نے کہاکہ کیا پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو حتمی فیصلے سے روکا ہی ۔ وکیل علی امین گنڈا پور نے کہاہک پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو کاروائی کرنے سے بھی روکا ہے۔الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈاپور کے خلاف کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں