پاکستان ورکرزفیڈریشن، آر آئی یو جے ،این پی سی اور سی ڈی اے مزدور یونین کے زیر اہتمام یوم مئی کے حوالے سے تقریب (کل) بدھ کو ہو گی

منگل 30 اپریل 2024 22:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) شکاگوکے مزدوروں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ہر سال کی طرح اس سال بھی (کل )بدھ کو پاکستان ورکرزفیڈریشن، راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس،نیشنل پریس کلب اور سی ڈی اے مزدور یونین کے زیر اہتمام یوم مئی (مزدور ڈے)کے حوالے سے تقریب دن 11 بجے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقدہو گی ۔

(جاری ہے)

منگل کو سی ڈی اے مزدور یونین کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تقریب میں وفاقی وزراء،ارکان پارلیمنٹ،صحافی برادری سمیت راولپنڈی /اسلام آباد کی ٹریڈ یونینز کے عہدیداران سمیت محنت کش کثیرتعدادمیں شرکت کریں گے۔ تقریب میں شکاگوکے عظیم محنت کشوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں