ملکی معیشت کی بحالی کے لیے حکومت پاکستان کے بڑے اقدامات - اینٹی اسمگلنگ کریک ڈائون

پیر 13 مئی 2024 20:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2024ء) ملکی معیشت کی بحالی کے لیے حکومت پاکستان کے بڑے اقدامات - اینٹی اسمگلنگ کریک ڈائون ، یکم ستمبر 2023 سے اب تک ملک بھر سے 3036 میٹرک ٹن کھاد، 262 میٹرک ٹن آٹا، 34 ہزار 60 میٹرک ٹن چینی، 2لاکھ 32 ہزار 420 سگریٹ کے سٹاکس، 2 لاکھ 45 ہزار 811 کپڑے کے تھان اور 5.857 ملی لیٹر ایرانی تیل برآمد کردی۔

(جاری ہے)

آٹا، چینی، کھاد اور تیل جیسی اہم اشیائ کی اسمگلنگ کے باعث عوام کو بدترین حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، عوام کی سلامتی اور مستحکم معیشت کی خاطر اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاو?ن کا آغاز کیا گیا، 18 اپریل تا 5 مئی کے دوران ملک بھر سے 9.66 میٹرک ٹن چینی، 74 سگریٹ کے سٹاکس، 112 کپڑے کے تھان اور 0.084 ملی لیٹر ایرانی تیل برآمد ہوا، متعلقہ اداروں نے ملتان سے 30، پشاور سے 140، کوئٹہ سے 74 اور کراچی سے 935 سگریٹ کے سٹاکس برآمد کیے، ملتان سے 120 ، کراچی سے 336 ، پشاور سے 44 اور کوئٹہ سے 112 کپڑے کے تھان برآمد ہوئے ، ملتان سے 0.022 ، کراچی سے 0.039 اور کوئٹہ سے 0.023 ملی لیٹر ایرانی تیل ضبط کیا گیا،یکم ستمبر 2023 سے اب تک ملک بھر سے 3036 میٹرک ٹن کھاد، 262 میٹرک ٹن آٹا،34 ہزار 60 میٹرک ٹن چینی، 2لاکھ 32 ہزار 420 سگریٹ کے سٹاکس، 2 لاکھ 45 ہزار 811 کپڑے کے تھان اور 5.857 ملی لیٹر ایرانی تیل برآمد ہوچکا ہے، متعلقہ ادارے ملک کو مشکل وقت سے نکالنے کے لیے اسمگلنگ کے خلاف اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں