ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک رہےگا، محکمہ موسمیات

پیر 13 مئی 2024 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک رہےگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا تاہم بالائی خیبرپختونخوا ،کشمیر، خطہ پوٹھوہار اورگلگت بلتستان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

خیبرپختونخوا میں سیدو شریف 04،کاکول 03، دیر(بالائی)01 ،کشمیر میں راولاکوٹ 03،پنجاب میں چکوال02، اسلام آباد(ایئر پورٹ )01، گلگت بلتستان میں استور میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت، جیکب آباد 45،روہڑی اورخیر پور میں 44ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں