اسپیکر قومی اسمبلی سے گورنر بلوچستان کی ملاقات ،ملک کی مجموعی معاشی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

منگل 14 مئی 2024 22:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) اسپیکر قومی اسمبلی سے گورنر بلوچستان کی ملاقات کی ہے ۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے بلوچستان کے گورنر شیخ جعفر خان مندوخیل کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی ۔ملاقات میں ملک کی مجموعی معاشی و سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اسپیکر کی شیخ جعفر خان مندوخیل کو گورنر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔

اسپیکر سردار ایاز صادق نے گورنر بلوچستان کے لئے خواہشات کا اظہار کیا ۔ان کا کہنا تھاکہ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، پارلیمان بلوچستان کی عوام کی فلاح و بہبود اور صوبے کی ترقی کے لیے کردار ادا کرنے کے لیے پر عزم ہے،شیخ جعفر خان مندوخیل کا بطور گورنر بلوچستان تقرر صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے خوش آئند ہے ،پر امید ہوں کہ گورنر بلوچستان وفاق اور صوبے کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنا ائینی کردار بہترین طریقے سے ادا کریں گے،گورنر بلوچستان نے انکے لئے نیک خواہشات پر اسپیکر کا شکریہ ادا کیا ۔

(جاری ہے)

گورنر نے ایوان کی کاروائی غیر جانبدارنہ انداز سے چلانے پر اسپیکر کے کردار کو سراہا ۔دونوں رہنماؤں کا ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں