نیب ترامیم انٹرا کورٹ اپیل،بانی پی ٹی آئی کل جمعرات کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوں گے

بدھ 15 مئی 2024 22:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2024ء) سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان آج جمعرات کو نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت کے دوران بذریعہ وڈیولنک عدالت میں پیش ہوں گے جس کے لیے انتظامات کوحتمی شکل دی جارہی ہے اور سماعت سے قبل تمام ترانتظامات مکمل ہونے کاامکان ہے۔دوسری جانب ذرائع نے کہاہے کہ وفاقی حکومت بانی پی ٹی آئی کے ویڈیولنک کے ذریعے پیشی کی مخالفت کرنے بارے آئینی وقانونی ماہرین سے مشاورت کررہی ہے تاہم ابھی تک حتمی مشاورت مکمل نہیں ہوسکی ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ دوروزقبل ہونے والی سماعت کاتحریری حکم نامہ بھی جاری کرچکی ہے اس کے بعدوفاقی اور صوبائی حکومت ،جیل ا نتظامیہ کے لیے اس پرعمل درآمدکراناضروری ہوگیاہے۔

(جاری ہے)

حکمنامہ میں کہا گیا خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کے علاوہ تمام صوبوں اور وفاق نے انٹرا کورٹ اپیلوں کی حمایت کی، گزشتہ حکمنامہ میں بانی پی ٹی آئی کو بذریعہ وکیل عدالت میں مؤقف پیش کرنے کا کہا گیا، بانی پی ٹی آئی نے خود دلائل دینے کا تحریری مؤقف اختیار کیا۔

حکمنامہ میں مزید کہا گیا وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں ویڈیو لنک کی سہولت فراہم کرے، مرکزی کیس میں ایڈووکیٹ خواجہ حارث بطور وکیل درخواست گزار دلائل دیتے رہے، اگر ایڈووکیٹ خواجہ حارث اپنی خدمات کے عوض ادائیگی کی توقع کریں تو بل پیش کر دیں۔حکمنامہ میں کہا گیا بل کی ادائیگی کا معاملہ عدالت طے کرے گی، یہ وضاحت کی جاتی ہے کہ اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں بات کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، اب تک کتنے کیسز میں تحقیقات کیں، نیب سے تفصیلات طلب کر لیں۔

حکمنامہ میں کہا گیا تفصیلات دی جائیں ایسے کیسز کی کتنی تعداد ہے جن میں نیب کورٹ کی سزائیں ہائیکورٹ یا سپریم کورٹ نے برقرار رکھیں، نیب نے اب تک کتنی رقوم کی ریکوری کی، نیب کی ریکور کی گئی رقوم کس بینک اکاؤنٹ میں رکھی گئیں، کیا ریکوری شدہ رقوم سے نیب نے بھی کوئی حصہ لیا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں