آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا

جمعرات 16 مئی 2024 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نےضروری مرمت اور معمول کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے جمعہ اور ہفتہ کو دو روزہ عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔آئیسکو ترجمان کے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی ،اٹک،چکوال اورجہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پر درج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

آئیسکو کے مطابق 17 مئی کی صبح 8 بجے سے دن 1 بجے تک راولپنڈی سٹی سرکل،نیو ملپور،اے بلاک،غوثیہ کالونی،ای بلاک فیڈرز، راولپنڈی کینٹ سرکل،جیل پارک۔I،کار چوک فیڈر، جہلم سرکل،چھپر شریف فیڈر، مزید برآں 17مئی سے25 مئی تک 132KVمنہاسہ گرڈ اسٹیشن کے پاور ٹرانسفارمرT-2 کی ڈی ہائیڈریشن کی وجہ سے دھیر کوٹ،چمن کوٹ،دانہ ایکسپریس،دھیلہ،گوجر کوہالہ،سوہاوہ منہاسہ،نمبل،بیروٹ کاظمی فیڈرز پر ضرورت کے مطابق وقفے وقفے سے لوڈ مینجمنٹ کی جائے گی جبکہ 18 مئی کی صبح 8 بجے سے دن 1 بجے تک راولپنڈی سٹی سرکل،نیسٹ روڈ،ائر یونیورسٹی،پی ایم ہائوسنگ کالونی،نیشنل مارکیٹ،بی بلاک،ابو بکر،MH-I,II & III،ذیشان کالونی،قاسم مارکیٹ،نون،ریڈیو پاک،مدینہ کالونی،امیر حمزہ کالونی،ڈھوک حسو،پیرودھائی،قائد آباد،مسلم آباد،گلزار شہید فیڈرز، راولپنڈی کینٹ سرکل،نیو کلیام،اسلام آباد فیڈ مل،جھٹہ ہتھیال،بسالی،پنڈ جاتلہ،لیب۔

(جاری ہے)

I&II،انڈسٹریل،ریلانس ویونگ مل،بھل،جرار کمیپ،NPF-II،عسکری سیون،سر سید روڈ،بینک روڈ،وی آئی پی فیڈر، جہلم سرکل،منڈی بھلوال،شمس آباد،شکریلہ،چھپران،کپٹن نثار شہید،ایکسپریس منگلہ،مدو کالس،سوہاوہ کچہری،مین بازار سوہاوہ فیڈرزاور گردونواح کی بجلی کی سپلائی معطل رہے گئی۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں