اکائو کی کاسکیپ کی سٹیرنگ کمیٹی کی سربراہی کامیابی سے مکمل کر لی، 31 ویں اجلاس میں سربراہی سری لنکا کے حوالے کر دی گئی

جمعہ 17 مئی 2024 15:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (اکائو) کے زیراہتمام جنوب ایشیا کی کوآپریٹو ڈیولپمنٹ آف آپریشنل سیفٹی اینڈ کنٹینیونگ ایئروردہینس (کاسکیپ)کی سٹیرنگ کمیٹی کے 31 ویں اجلاس میں پاکستان نے کمیٹی کی سربراہی دو سالہ کامیاب تکمیل کے بعد سری لنکا کے حوالے کر دی۔ پاکستان سول ایویایشن اتھارٹی کے حکام کے مطابق کاسکیپ سات سارک ممالک، پاکستان، بھارت، نیپال، بھوٹان بنگلہ دیش، سری لنکا اور مالدیپ کا مشترکہ پروگرام ہے۔

وفد میں عطیہ دہندگان اور حفاظتی شراکت دار بھی شامل ہیں۔ 31 ویں کوسکیپ۔سائوتھ ایشیا اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس 7 سے 9 مئی 2024 تک بھوٹان کے شہر پارو میں منعقد ہوا۔ پاکستانی وفد میں شامل ڈائریکٹر ایئر اسپیس اینڈ ایروڈرم اسٹینڈرڈز افتخار احمد اور سینئر جوائنٹ ڈائریکٹر ایئر وردہینس / کوسکیپ۔

(جاری ہے)

ایس اے میں پاکستان کے قومی کوآرڈینیٹر فرقان الاسلامنے اس اہم اجلاس مین شرکت کی۔

08 رکن ممالک کے علاوہ اکائو، اے پی اے سی آفس، ای اے ایس اے، ایف اے اے، ڈی جی اے سی فرانس، بوئنگ اور یورپی یونین۔ایس اے اے پی پراجیکٹ کے نمائندے بھی اس موقع پر موجود تھے۔ چیئرمین کوسکیپ جنوب ایشیا کا عہدہ 2022 سے 2024 تک ڈی جی سی اے اے پاکستان کے پاس تھا اور 02 سال کی کامیابی سے مدت مکمل کرنے کے بعد شیڈول کے مطابق اس تقریب میں یہ سربراہی ڈی جی سی اے اے سری لنکا کے حوالے کی گئی۔

تقریب کے دوران پاکستان کی کاوشوں کو سراہا گیا۔ باہمی دلچسپی کے متعدد امور بشمول ضروری فیصلہ سازی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جن شعبوں پر بنیادی طور پر توجہ مرکوز کی گئی ان میں کاسکیپ۔ایس اے کے نئے چیف ٹیکنیکل ایڈوائزر کی تعیناتی، فیز فائیو2019-2023 کے مقاصد پر پیش رفت، کوسکیپ۔ایس اے فیز 6 کا آغاز 2024-2028، جنوبی ایشیا کے اہلکاروں کی تربیت، سالانہ ورک پلان 2023-2024 پر پیش رفت اور سالانہ ورک پلان 2024-2025 کی منظوری، ایڈوانس ایئر موبلٹی پر تبادلہ خیال جس میں ریموٹ پائلٹڈ ایئرکرافٹ سسٹم اور مسافروں اور سامان کی نقل و حمل کے لئے ہوائی جہاز کے مکمل طور پر خود مختار آپریشن شامل ہیں، سی او ایس سی اے پی-ایس اے کے بجٹ اور فنڈنگ کے معاملات، ای اے ایس اے ، بوئنگ ، ایف اے اے ، ڈی جی اے سی فرانس اور یورپی یونین۔

ایس اے اے پی پروجیکٹ کی طرف سے ریاستوں کو پیش کردہ خصوصی تربیت، شامل ہیں۔ کوسکیپ۔ایس اے اکائو کی آٹھ جنوبی ایشیائی ممالک کی علاقائی تنظیم ہے جس میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان، نیپال، بھوٹان اور مالدیپ شامل ہیں۔ اس پروگرام کو سٹیئرنگ کمیٹی کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے جس کی سربراہی ایک چیئرمین کرتا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں