گاڑی سے شراب، اسلحہ برآمدگی کیس، علی امین گنڈاپور ذاتی حیثیت میں طلب

جمعہ 17 مئی 2024 23:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) اسلام آباد کی عدالت نے علی امین گنڈاپور کو گاڑی سے شراب اور اسلحہ برآمدگی کے کیس میں 20 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں کیس کی سماعت کے دوران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو 30 اکتوبر 2016 میں درج مقدمے کیلئے 20 سوالوں کے جواب مانگ لیے ہیں۔

(جاری ہے)

علی امین گنڈاپور سے پوچھا گیا ہے کہ گاڑی سے بغیر لائسنس کی بندوق اور شراب کی بوتل برآمد ہوئی اس پر کیا کہیں گی پنجاب فارنزک سائنس نے تصدیق کی بوتل میں شراب ہی تھی اس پر کیا کہیں گی علی امین کالی گاڑی سے نکل کر جنگل کا فائدہ اٹھا کر بھاگے، پولیس نے گاڑی تحویل میں لی اس پر کیا کہیں گی عدالت نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے وکیل کو مجموعی طور پر 20 نکات پر مشتمل سوالنامہ دیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں