ایک چین کے اصول پرپاکستان کی حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، چین اور پاکستان کی دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے، جیانگ زیڈونگ
بدھ 22 مئی 2024 16:21
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہنگامہ خیز بین الاقوامی حالات اور مسلسل زوال پذیر عالمی معیشت کے پس منظر میں ہم چینی جدیدیت کی نئی کامیابیوں کے ساتھ عالمی ترقی کے نئے مواقع فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں۔
جیانگ زیڈونگ نے کہا کہ ہمارے قائدین کی رہنمائی میں چین اور پاکستان کی دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے، دو طرفہ تعلقات چٹان کی طرح مضبوط ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 73 سال کے دوران پاک-چین سدا بہار دوستی تیزی سے عملی تعاون میں تبدیل ہو گئی ہے جس نے مشترکہ مستقبل کے اہداف کے تعین کے لئے بہترین حوصلہ افزائی فراہم کی ہے۔چینی سفیر نے کہا کہ چین دونوں ممالک کے رہنماؤں کی طرف سے طے پانے والے اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، پاک-چین سٹرٹیجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو ایک نئی سطح پر فروغ دینے اور دونوں ممالک کو حقیقی معنوں میں فائدہ پہنچانے کے لئے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہے۔ جیانگ زیڈونگ نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو مزید فروغ دینے، گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو ، گلوبل سیکورٹی انیشی ایٹو اور گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو پر عملدرآمد کرنے کے لئے پر عزم ہے۔ جیانگ زیڈونگ نے تقریب کے انعقاد پر چائنا میڈیا گروپ کی ڈائریکٹر ڈو جیاننگ (تبسم)کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان رابطوں کو بڑھانے کے لئے ایسی مزید تقریبات کا انعقاد کیا جانا چاہئے۔چین میں پاکستان کی سابق سفیر نغمانہ ہاشمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ دونوں ممالک کی تقدیریں جڑی ہوئی ہیں اور دوستی ان کے دلوں میں بسی ہے۔ نغمانہ ہاشمی نے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادتوں نے اس سدا بہار دوستی کو خوب پروان چڑھایا ہے جو ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہوتی جارہی ہے۔خیبرپختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر حسن داؤد بٹ نے اس موقع پر کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ساتھ پاک چین تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں ۔حسن داؤد بٹ نے کہا کہ پاکستان اپنے اہم سٹریٹجک محل وقوع اور چین کے ساتھ قربت کی وجہ سے ترقی کے بیش بہا مواقع حاصل کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے آغاز کے بعد پاکستان کی چین کو برآمدات میں 35 فیصد اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک نے پاکستان کو 8000 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے میں مدد فراہم کی جس سے توانائی کے بحران سے نکلنے میں مدد ملی۔ انہوں نے کہا کہ دیگر شعبوں کے ساتھ تعلیم اور ثقافتی تبادلوں کے شعبے میں بھی تعاون بڑھ رہا ہے اور پاکستان چین کی جامع ترقی سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والا ملک ہے۔ پاک چین سفارتی تعلقات کے قیام کی 73ویں سالگرہ کے پرمسرت موقع پر شائقین کے لئے چینی گانے پر ڈانس پرفارمنس، پاکستانی علاقائی زبانوں پر پرفارمنس اور معروف گلوکارہ رضوانہ خان کی لائیو پرفارمنس جیسی تفریحی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ۔ سامعین نے خاص طور پر مشہور پاکستانی گلوکار ساحر علی بگا کی لائیو پرفارمنس کو بے حد سراہا ۔ چائنا میڈیا گروپ کی ڈائریکٹر ڈو جیاننگ نے تقریب میں شرکت کرنے پر تمام معزز مہمانوں اور سامعین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لئے اس طرح کی مزید تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔\932اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
![وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نماز عید الاضحٰی لاہور میں ادا کی](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/images/230x180/no_image.jpg._1)
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نماز عید الاضحٰی لاہور میں ادا کی
![وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی عید کے تیسرے دن بھی صفائی کے بہترین انتظامات کے لئے سی ڈی اے اور اسلام ..](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/images/230x180/no_image.jpg._1)
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی عید کے تیسرے دن بھی صفائی کے بہترین انتظامات کے لئے سی ڈی اے اور اسلام ..
![محکمہ زراعت پنجاب کی زرعی ہیلپ لائن 20جون سے فعال ہو گی](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/images/230x180/no_image.jpg._1)
محکمہ زراعت پنجاب کی زرعی ہیلپ لائن 20جون سے فعال ہو گی
![عیدالاضحٰی ہمیں قربانی، بے لوثی ، دوسروں کے لئے ایثار اور ہمدردی کے گہرے جذبہ کی یاد دلا تی ہے، چیئرمین ..](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/images/230x180/no_image.jpg._1)
عیدالاضحٰی ہمیں قربانی، بے لوثی ، دوسروں کے لئے ایثار اور ہمدردی کے گہرے جذبہ کی یاد دلا تی ہے، چیئرمین ..
![ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں ڈبل گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستانی علی الیاس 20جون کو وطن واپس پہنچیں ..](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/images/230x180/no_image.jpg._1)
ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں ڈبل گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستانی علی الیاس 20جون کو وطن واپس پہنچیں ..
![ملک بھر میں عید تعطیلات کے دوران لوڈشیڈنگ نہ ہونے پر شہریوں کا اظہار تشکر، بارش کے باعث بعض علاقوں میں ..](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/images/230x180/no_image.jpg._1)
ملک بھر میں عید تعطیلات کے دوران لوڈشیڈنگ نہ ہونے پر شہریوں کا اظہار تشکر، بارش کے باعث بعض علاقوں میں ..
![بڑی مشکل سے خود کو خاموش رکھا ہوا ہے، میری دلیری ختم گئی ہے،شیر افضل مروت](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/images/230x180/no_image.jpg._1)
بڑی مشکل سے خود کو خاموش رکھا ہوا ہے، میری دلیری ختم گئی ہے،شیر افضل مروت
![شہری عید قربان پرگوشت کھانے کے دوران اعتدال اور احتیاطی تدابیر کو ملحوظ خاطر رکھیں، ڈاکٹرجمال پرویز](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/images/230x180/no_image.jpg._1)
شہری عید قربان پرگوشت کھانے کے دوران اعتدال اور احتیاطی تدابیر کو ملحوظ خاطر رکھیں، ڈاکٹرجمال پرویز
![پاکستان سمیت دنیا بھر میں موسیقی کا عالمی دن 21 جون کو منایا جائے گا](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/images/230x180/no_image.jpg._1)
پاکستان سمیت دنیا بھر میں موسیقی کا عالمی دن 21 جون کو منایا جائے گا
![عیدالاضحیٰ ،شہریوں نے جانوروں کی قربانی کے بعد تفریحی مقامات کا رخ کرلیا](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/images/230x180/no_image.jpg._1)
عیدالاضحیٰ ،شہریوں نے جانوروں کی قربانی کے بعد تفریحی مقامات کا رخ کرلیا
![سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید کا یوم پیدائش 21 جون کو منا یا جائے گا](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/images/230x180/no_image.jpg._1)
سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید کا یوم پیدائش 21 جون کو منا یا جائے گا
![عیدالاضحیٰ کے تینوں دن شہری جانوروں کی خریداری میں مصروف رہے](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/images/230x180/no_image.jpg._1)
عیدالاضحیٰ کے تینوں دن شہری جانوروں کی خریداری میں مصروف رہے
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عید کے دنوں میں شدید گرمی سے بے حال شہریوں کیلئے اچھی خبر
-
ملک کو 3 فئیر اینڈ فری الیکشن دے دیا جائے تو سارا نظام ٹھیک ہو جائے گا،شاہد خاقان عباسی
-
حکمران سمجھ جائیں ورنہ عوام نکل کر ان کا قبلہ درست کردیں گے، علی امین گنڈا پور
-
اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، سوات سمیت خیبر پختونخوا ہ کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
-
خیبرپختونخواہ،غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف عوام کا احتجاج و مظاہرے
-
معاشی استحکام کیلئے اتحادی حکومت میں شامل تمام جماعتیں اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی، وزیراعظم
-
اسلام آباد پولیس کی بڑی کامیابی، نومولود بچی کو اغواکرنے والا دو خواتین سمیت چار رکنی گینگ گرفتار
-
وزیر اعظم بتائیں آٹا، چینی، دال، مصالحوں پر 18فیصد ٹیکس لگا کر کون سی مہنگائی کم کی ‘ حافظ نعیم الرحمن
-
عید قربان پر غریب ، نادار اور معاشی حالات سے تنگ افراد کو ہر گز نہ بھولیں،گورنر سندھ
-
اسلام آباد پولیس کا عید الضحیٰ کے موقع پر خصوصی ٹریفک پلان تشکیل،عید کے موقع پر 600سے زائد ٹریفک پولیس افسران اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں گے
-
ہمیں قربانی کی اصل روح کو سمجھ کر عملی زندگی میں ایثار و قربانی کا مظاہرہ کرنا چاہیے، صدر زرداری
-
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست دائر