عدلیہ اور ججز پر تنقید:پی ٹی آئی رہنمائوں کیخلاف توہین عدالت کی درخواست آئندہ ہفتے سماعت کیلئے مقرر کئے جانے کا امکان

بدھ 22 مئی 2024 22:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2024ء) عدلیہ اور ججز کو سکینڈلائز کرنے کے معاملہ میں پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت اگلے ہفتے ہونے کاامکان ہے۔تین رکنی ججزکمیٹی مکمل نہ ہونے کی وجہ سے درخواست کوسماعت کے لیے مقررنہیں کیاجاسکا،آئندہ ہفتے کمیٹی کے ارکان پورے ہوں گے۔

(جاری ہے)

کمیٹی میں چیف جسٹس قاضٰ فائزعیسیٰ ،سینئر ترین جج جسٹس سیدمنصورعلی شاہ اورجسٹس منیب اخترشامل ہیں چیف جسٹس اور سینئرتین جج بیرون ملک دورے پر ہیں جبکہ جسٹس منیب اخترقائم مقام چیف جسٹس کے طورپران دنوں کام کررہے ہیں۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن اور ترجمان شعیب شاہین کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں