سینٹ سیکرٹریٹ میں تعینات ڈرائیورز کی ٹریننگ کے حوالے سے سیشن

بدھ 22 مئی 2024 23:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2024ء) سینٹ سیکرٹریٹ میں تعینات ڈرائیورز کی ٹریننگ کے حوالے سے ایک سیشن کا انعقاد پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پارلمینڑی سروسز میں کیا گیا۔ سیشن کا انعقاد سینٹ سیکرٹریٹ کی ٹرانسپورٹ برانچ کی زیر نگرانی اسلام آباد ٹریفک پولیس کے حکام نے کیا۔ ٹریننگ سیشن میں سینٹ سیکرٹریٹ کے جوائنٹ سیکریٹری جمیل احمد کھوسو، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پارلمینڑی سروسز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد انور اور ایس ایس پی ٹریفک پولیس سرفراز ورک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

ٹریننگ سیشن میں سینٹ سیکرٹریٹ کے ڈرائیورز کو نئے ٹریفک قوانین اور حفاظتی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر جوائنٹ سیکریٹری جمیل احمد کھوسو نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محفوظ ڈرائیونگ سڑک پر مال و جان کی حفاظت کی لیے انتہائی اہم ہوتی ہے اور یہ کسی بھی محضب قوم کے رویوں کی عکاسی کرتا ہے انہوں نے کہا سینٹ سیکرٹریٹ میں تعینات ڈرائیورز پر محتاط اور محفوظ ڈرائیونگ اس لحاظ سے اور بھی اہم ہو جاتی ہے کہ وہ پاکستان کے ایوان بالا سے تعلق رکھتے ہیں اور سڑک پر ان کا کردار ان کے اس ادارے کی بھی عکاسی کرتا ہے انہوں نے کہا کہ یہ ہی وجہ ہے کہ سینٹ سیکرٹریٹ اپنے ڈرائیورز حضرات کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہ رکھنے کے لیے باقاعدگی سے ٹریننگ سیشنز کا انعقاد کرتا ہے اور آج کا ٹریننگ سیشن بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

(جاری ہے)

ٹریننگ سیشن میں چیف ٹریفک آفیسر سرفراز ورک اور انسٹیٹیوٹ آف پارلمینڑی سروسز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ٹریننگ سیشن کے اختتام پر چیف ٹریفک آفیسر سرفراز ورک اور دیگر حکام کو جوائنٹ سیکریٹری جمیل احمد کھوسو کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیش کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں